• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی سی سی اور اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔پولیس کے مطابق 16 اپریل تھانہ سچل کی حدود میں رم جھم ٹاورروڈ سےمحمد حسن سوڈھرکونامعلوم مسلح نےاغوا کیا اور اسکی رہائی کے عوض پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا جسکا مقدمہ تھانہ سچل میں درج ہوا۔ مقدمہ کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں ٹرانسفر ہوئی۔پولیس اور سی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے سی ویو کے قریب مشترکہ کاروائی کرکے مغوی محمد حسن کو بحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید