کراچی (اسٹاف رپورٹر) چئیرمین لانڈھی ٹاون عبدالجمیل خان نے کہا ہے مسلمانوں کیلئے عید الفطرحقیقی خوشی کا تہوار ہے۔عید ملن تقریب کے انعقاد کا مقصد عید کی خوشیوں کو مل بیٹھ کر بانٹنا ہے۔ رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کا تسلسل باقی گیارہ مہینوں میں ہم سب کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی ٹاون میں منعقدہ عید ملن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ اور دیگر موجود تھے۔