• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی، 2 لاشیں بھی ملیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کےمختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے جبکہ دو افراد کی لاشیں ملیں، حادثات سپرہائی وے، نادرن بائی پاس،نارتھ کراچی میں پیش آئے، لاشیں لیاقت آباد، جمشید کواٹر،مائی کلاچی روڈ سےملیں۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ تھانے کی حدودمیں ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سالہ شخص جاں بحق گیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،نادرن بائی پاس اٹک پمپ کے قریب ٹرالر الٹنے سے ریاض نامی 45 سالہ شخص جاںبحق جبکہ 39سالہ مظہر زخمی ہوگیا،جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،لیاقت آباد 10نمبر کے قریب 18 اپریل کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا65سالہ شخص دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب گاڑی کی ٹکر سےموٹرسائیکل سوار 17سالہ زمان جاں بحق اور 18 سالہ عامر زخمی ہوگیا، سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن کے مین گیٹ کے قریب سوزوکی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید