کراچی( اسٹاف رپورٹر )سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ سیکٹر 12 سادات چوک کے قریب واقع قوت اسلام مسجد کے پانی کے ٹینک سے ملنے والی 76 سالہ محمد رحیم ولد قوی خان کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی دو بیٹیاں شادی شدہ ہیں، بیوی کا بھی انتقال ہو چکا ہے،اہل علاقہ اور مسجد انتظامیہ نے بتایا کہ متوفی اکثر مسجد میں سوتا اور کپٹرے بھی مسجد میں آ کر دھوتا تھا،ایس ایچ او کے مطابق مسجد سے تعفن آنے پر جب ٹینک کو صاف کرنے کے لیے پانی نکالا گیا تو نیچے متوفی کی لاش پڑی تھی،دریں اثنا سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں واقع گھرسے 30 سالہ کامران ولد بشیر کی تشدد زدہ لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کاعادی اور اس نے کسی گھر سے مبینہ طور پر چوری کی تھی جسے وہاں موجود افراد نے پکڑ کرمبینہ تشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑگیا۔