• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو اے آئی سے روشناس نہ کروایا تو پیچھے رہ جائینگے، ماہرین تعلیم

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولز کے پرنسپلز،مالکان اور ماہر تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس تھرڈ ورلڈ کے تعلیمی نظام کیلئے چیلینج بن چکا ہے ، اگر ہم نے بچوں کو اے آئی کی علم و تدریس سے روشناس نہ کیا تو مزید پیچھے رہ جائیں گے اور ہمارے بچے نئی ٹیکنالوجی کے دور سے مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔ ڈائریکشن ایجوکیشن نیٹ ورک اور ڈیپتھ پبلیکیشنز کی جانب سے ایک روزہ مصنوعی ذہانت اور چینجز کے حوالے سے کراچی میں ایک تعلیمی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سندھ کے 400 سے زائد اسکول و کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی اور اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈائریکشن ایجوکیشن نیٹ ورک اور ڈیپتھ پبلیکیشنز کے سربراہ محمد شبیر جعفر نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں جدید دنیا سے قدم بدقدم چلنا ہے تو پرانے تعلیمی نظام کو بدلنا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پرانے نظام تعلیم کو جدید تعلیم و ٹیکنالوجی سے بدلنا هوگا ورنہ ہم جدید دور سے پیچھے رہ جائیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکشن ایجوکیشن نیٹورک کے ریجنل ہیڈ پنجاب عثمان جاویداور ماہر تعلیم اور ایس آر ایم ہیڈ (سندھ و بلوچستان) شکیل احمد نے کہا کہ گورنمنٹ کو آگے آکر اے آئی کو سمجھنے اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید