کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے تحت نیو کراچی تا گلبرک اسرائیل وامریکا مردہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،کراچی امیر فرقان قادری،کراچی رابطہ کمیٹی رکن سید رضا بخاری کررہے تھے، خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ نے کہا کہ فلسطین وغزہ میں اسرائیلی بربریت اور خونریزی میں امریکا برابر کا مجرم ہے،فلسطین کے عوام عالمی طاقتور اور انسانیت دشمن ظالموں سے مقابلہ کررہے ہیں،امریکا اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے مسلم ممالک اور فلسطین وغزہ مسلم نسل کشی کا سہولت کار ہے، اُمت مسلمہ جذبہ جہاد سے سرشار ہوکر فلسطین وغزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدداور اسرائیل کے ظلموجبر کو ختم کرنے کیلئے غزہ جانا چاہتے ہیں۔