• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ نو مئی کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ٹیپو سلطان تھانے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور دہشت پھیلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی کراچی کے رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی ۔ملزمان میں حلیم عادل شیخ، راجا اظہر،فردوس شمیم نقوی، عالمگیر خان اور دیگر شامل ہیں۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔عدالت نے 23 اپریل کو ملزمان کے خلاف گواہ طلب کرلیے ۔ملزمان پر بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کراچی میں جلاؤ گھیراؤ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر الزامات ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید