کراچی (پ ر) معروف خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ امام جعفر صادقؑ کی زندگی سیرت و کردار اورعلم کی ترویج سے بھری ہوئی ہے ،‘آپ نے مدینہ منورہ میں ایک عظیم یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس میں تقریباً چار ہزار سے زیادہ طلبہ علم حاصل کرتے تھے ، اسلام میں علم حاصل کرنا ہر مومن مرد و عورت پر فرض اور حصول علم کیلئے سفر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔