کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری نےفائرنگ کرکےڈاکو کو ہلاک کردیا ،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانہ کی حدود گلشن اقبال 13ڈی ون روفی A1 کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 30سالہ نبیل احمد ہلاک ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایس پی ایسٹ کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پہ ہلاک شخص کی شناخت نبیل احمد کے نام سے ہوئی ہے جو ماضی میں ڈکیتی و دیگر مقدمات میں چلان عدالت ہوا ہے۔ ہلاک شخص کے بارے میں مبینہ ڈکیتی کی کوشش و دیگر پہلوؤں کو جانچ رہے ہیں۔ واقع کی مختلف پہلوؤں سے چھان بین کی جارہی ہے۔ پسٹل کی برآمدگی اور محرک کے بارے میں شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ حتمی رائے اور کاروائی تمام پہلوؤں کو دیکھ کر کی جائے گی۔ ہلاک شخص ڈاکو بتایا جارہا ہے جس کو شہری نے مبینہ طور پہ حفاظت خوداختیاری میں گولی ماری، اس پہلو کی پڑتال کی جارہی ہے۔