• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی پلان تیار کرلیا، پاکستان کھپے میاں صاحب نہ کھپے، بلاول بھٹو

شکارپور (نامہ نگار) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کھپے ، میاں صاحب نہ کھپے ،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے معاشی پلان تیار کرلیا، پاکستانی عوام ایسی حکومت چاہتے ہیں جو نوجوانوں کو روزگار دلوا سکے، پاکستان کی عوام ایسی حکومت چاہتی ہے جو غربت کا مقابلہ کر سکے،سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے معاشی نقصان ہورہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو شکار پور میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ زندہ دلان شکارپور کا استقبال دیکھ کر مخالفین سمجھ گئے ہونگے کہ 8 فروری کو ان کی نیندیں اڑنے والی ہیں، چوتھی بار وزیراعظم بنائے جانے والے شخص کے سامنے ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، اس بار انہیں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا یہ جوش دیکھ کر ان کی آواز اسلام آباد تک پہنچانا چاہتا ہوں کہ نہ کھپے نہ کھپے نواز شریف نہ کھپے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شکارپور کے غیور عوام کل میرے شہید نانا اور میری شہید والدہ کے ساتھ کھڑے تھے اور آج میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید