کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے کراچی کے ضلع ملیر میں شہر کا سب سے بڑا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مذکورہ نیا میگا سینٹر 6ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر محیط ہو گا اور اس کے لیے تعمیر شدہ بلڈنگ اور متصل اراضی کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ مرکز ایسی جگہ قائم کیا جائے گا کہ جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی آسانی تک رسائی ہو۔ شرائط میں یہ بھی شامل ہوگا کہ اوپن اسپیس اتنی بڑی ہو کہ وہاں کم از کم 30 گاڑیاں پارک ہو سکیں۔ بلڈنگ اور اراضی 10برس کے لیے کرائے پر لی جائے گی۔ تعمیر شدہ عمارت کے لیے کچھ شرائط بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔