• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول ثابت کریں ووٹ خریدنے والے ن لیگ کے تھے، سیاست چھوڑ دونگا، عطا تارڑ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ثابت کر یں کہ ووٹ خریدنے والے ن لیگ کے لوگ تھے، میں سیاست چھوڑ دونگا،پیپلزپارٹی لاہور میں انتشار اور کرپشن کو سیاست میں لانا چاہتی ہے،۔پیپلز پارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا، پیپلز پارٹی لاہور میں انتشار اور کرپشن کو سیاست میں لانا چاہتی ہے، انکے انتخابی دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی، الیکشن کمیشن فی الفور ووٹوں کی خریداری کا نوٹس لے ، میرا مقابلہ ایک وڈیرے کے ساتھ ہے۔بلاول بھٹو نے مجھ پر پرچہ کروانے کی کوشش کی لیکن یہ لیاری نہیں جہاں گینگ وار کروا دیں گے، یہ جتنی رپورٹیں ہمارے خلاف دیں گے اتنے ہی ووٹ ہمیں ملیں گے۔
اہم خبریں سے مزید