• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا جدید ویکسین تحقیقی مرکز ’ویکسینوپولس‘ کا دورہ

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے جدید ویکسین تحقیقی مرکز ’ویکسینوپولس‘ کا دورہ کیا۔

جدید ویکسین تحقیقی مرکز ’ویکسینوپولس‘ بیلجیئم کے دوسرے بڑے شہر اینٹورپن میں واقع یونیورسٹی آف انٹیورپ میں ویکسین کی تیاری کےلیے قائم کیا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے اس دورے کے دوران ویکسینوپولس کے سربراہ اور معروف ویکسینو لاجسٹ پروفیسر پائری وان ڈیمی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے پروفیسر ڈیمی کے ساتھ میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی اور ویکسین کی تیاری کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کےلیے مفید تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی اور سماجی مسائل کے بعد بیلجیئم میں یہ جدید تحقیقی ادارہ بنایا گیا تھا۔ جہاں کوویڈ کے علاوہ مختلف متعدی بیماریوں جیسے آر ایس وی، ڈینگی بخار اور کالی کھانسی جیسی بیماریوں کے لیے ویکسین کی تیاری پر تحقیق کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ یہاں اس بات پر بھی تحقیق کی جاتی ہے کہ فلو جیسی بیماریوں کی ویکسین کو مزید کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید