• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک میں سونے کے ذخائر،600کاریونیو حاصل ہوگا، ابراہیم مراد

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد نے بتایاکہ اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں، سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت 28 لاکھ تولہ ہے۔ صوبائی وزیرکے مطابق محتاط اندازے کے مطابق 600 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا ، جیو لوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پلیسر گولڈ کے 9 بلاکس کی نشاندہی ہو چکی ہے جنکی جلد نیلامی کردی جائے گی ۔ ابراہیم حسن مراد نے بتایاکہ جیولوجیکل سروے پاکستان نے 127 سیمپلز کا معائنہ کیا۔ سیمپلز میں گولڈ کے ساتھ زنک، سلور، نکل، میگنیز، کاپر وغیرہ کی نشاندہی بھی ہوئی ہے ۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پلیسر گولڈ کے ذخائر کی ریسرچ 75 اسکئیر کلومیٹر تک کی گئی ہے تاہم معدنیات کے شعبے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔
لاہور سے مزید