• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے واضح اورواشگاف الفاظ میں اپنا مؤقف بتادیا ان کے مینڈیٹ سے کھیلنے کی کوئی بھی کوشش افراتفری پیدا کرنے کا سبب بنےگی،انتخابی عمل کی گرما گرمی ختم ہوگئی یہ وقت ملک کو سکون دینے کا ہے ، سیاسی قیادت جیسے نواز شریف ، آصف زرداری ، عمران خان اور دیگر عام سیاست سے بالاتر ہوکر ملک کو درپیش بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ملکر کام کریں ، انہیں یہ سمجھ جانا چاہیے کہ تاریخ خود غرض سیاست دانوں کے ساتھ رحم دل نہیں ہوتی۔
اہم خبریں سے مزید