بیجنگ ( نیوزڈیسک)چین میں گزشتہ ماہ ایک کروڑ 85لاکھ سے زیادہ غیر قانونی یا نقصان دہ آن لائن مواد کو تلف کیا گیا۔چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے مقابلے میں یہ تعداد 1.4 فیصد کم ہے۔تقریبا 1کروڑ71لاکھ غیر قانونی مواد پر مبنی رپورٹس کو بڑی چینی ویب سائٹس نے تلف کیا جبکہ مرکزی اور علاقائی انٹرنیٹ ریگولیٹرز نے ایسی تقریبا 14 لاکھ 10 ہزار رپورٹس کو ٹھکانے لگایا۔رپورٹ کردہ غیر قانونی یا نقصان دہ آن لائن مواد زیادہ تر فحش نگاری، جوا اور افواہوں پر مبنی تھا۔