کراچی (جمشید بخاری /نصر اقبال ) عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کی قومی اسمبلی کی 22اور صوبائی اسمبلی کی 47نشستوں پر متحدہ قومی موومنٹ کو سبقت حاصل رہی ، ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کی 13نشستیں حاصل کیں جبکہ پی پی پی نے 5نشستوں پر کامیابی حاصل کی، این اے 243 سے پی پی پی کے عبدالقادر پٹیل 60ہزار 266ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار شجاعت علی 48 ہزار 690 ووٹ لے کر دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے اختر حسین جدون نے 19 ہزار 595ووٹ حاسل کر کے تیسری پوزیشن حا صل کی ،پی ایس 111سےپیپلزپارٹی کے لیاقت آسکانی 29396ووٹ لیکر کامیا ب قرار پائے، آزاد امیدوار امجد اقبال آفریدی 7743ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی ایس 112 سے آزاد امیدوار سر بلند خان 16287ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، پی ایس 113سے ایم کیو ایم کے فہیم احمد 24 ہزار 465 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی ،پی ایس 114سے آزاد امیدوار شبیر 21531 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پی ایس 115 سے آزاد امیدوار شاہ نواز جدون 20 ہزار 609 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی پی پی کے آصف نے 18ہزار 939،این اے 242 سے ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال نے 71 ہزار 767 جبکہ پی ٹی ؤٗی کے حمایت فافتی امیدوار دوا خان صابر نے 53 ہزار 759 اور مسلم لیگ (ن) کے غلام شعیب نے 11ہزار 885ووٹ حاصل کئے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اسد عالم نیازی نے میدان مار لیا ،انہوں نے 40 ہزار 836ووٹ حاصل کئیے جبکہ انکے مقابلے میں آزاد امیدوار ظہور الدین نے 33 ہزار 321ووٹ حاصل کئے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 105میں سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی 26 ہزار 168ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللہ خان مروت 20 ہزار 111 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،این اے 239سائوتھ سےپیپلز پارٹی کے نبیل گبول 40077 ووٹ سے کامیاب ہو گئے، آزاد امیدوار محمد یاسر 37234ووٹوں لے کر دوسرے نمبر پرہیں ،این اے 229سے پی پی پی کے جام عبدالکریم 55832ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، این 230 ملیر سے پی پی پی سید آغارفیع اللہ 32072ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،این اے 231ملیر پی پی پی کے حکیم بلوچ 43634 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، این اے 232 کورنگی سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق 88260 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود، این اے 233 کورنگی سے ایم کیو ایم کے جاوید حنیف 103967ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،این اے 234کورنگی ایم کیو ایم کے عامر معین پیر زادہ 73687ووٹ لیکر کامیابب قرار پائے،ا ین اے 235شرقی سے ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان 20185ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، این اے 236شرقی میں ایم کیو ایم کے حسان صابر 38871 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، این اے 238سے ایم کیو ایم کے شعیب اختر نے 51ہزاعر 884ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ نے 56ہزار 875ووٹ حاصل کئے، این اے 240 جنوبی ایم کیو ایم کے ارشد وہرہ 30573 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، این اے 244غربی ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار 20048ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، این اے 247وسطی متحدہ پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 64945ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، این اے 248وسطی سے متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی ایک لاکھ 3 ہزار سے زائد ووٹ لیےکامیاب ہوئے، متحدہ کے اے 249 وسطی سے احمد سلیم صدیقی 77529 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے این اے 250 وسطی سے ایم کیو ایم پاکستان کے فرحان چشتی 79925 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، جبکہ پی ایس 84 پر پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ 25348 ووٹ لیئے ،پی ایس 85 پر پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو 27791ووٹ لے کر،پی ایس 86 پر پیپلز پارٹی کا راجہ عبدالرزاق 15 ہزار 17 ووٹ لیکر ،پی ایس 87 پر پیپلز پارٹی کے محمود عالم 19230 ووٹ لیکر ،پی ایس 88 سے آزاد امیدوار اعجاز خان 17580 ووٹ لیکر، ایس 89 سے پیپلز پارٹی کے سلیم بلوچ 25326 ووٹ لیکر،پی ایس 90سے ایم کیو ایم کے شارق جمال 35609 ووٹ لے کر،پی ایس 91سے جماعت اسلامی کے محمد فاروق 23499ووٹ لے کر،پی ایس 92 سے آزاد امیدوار واجد حسین 28276 ووٹ لے کر، پی ایس 93 سے آزاد امیدوار ساجد حسین 20372 ووٹ لے کر،پی ایس 94 سے ایم کیو ایم پاکستان کے نجم مرزا 24161 ووٹ لے کر،پی ایس 95 سے پیپلز پارٹی کے فاروق اعوان 16386 ووٹ لے کر،پی ایس 96 سے آزاد امیدوار محمد اویس 16997ووٹ لے کر، پی ایس 99 سے ایم کیو ایم کے فرحان انصاری 26658 ووٹ لیکر، پی ایس 101 سے ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور 43080ووٹ لیکر، پی ایس 104 سےایم کیو ایم کے محمد دانیال 30465ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد جنید مکاتی 23588 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر،پی ایس 106 سے آزاد امیدوار سجاد علی 20658ووٹ لیکر،پی ایس 107 سے پیپلز پارٹی کے محمد یوسف 26902 ووٹ لیکر،پی ایس 108 سے ایم کیو ایم کے محمد دلاور 20014ووٹ لیکر،پی ایس 110سے آزاد امیدوار ریحان بندو 47450ووٹ لے کر ،پی ایس 111سے پیپلز پارٹی کے لیاقت آسکانی 29396 ووٹ لیکر پی ایس 112سے آزاد امیدوار سر بلند خان 16287ووٹ لے کر ،پی ایس 122ے ایم کیو ایم کے ریحان اکرم 48170 ووٹ لیکر،پی ایس 123سے ایم کیو ایم کے عبدالوسیم 17526ووٹ لیکر،پی ایس 124 سے ایم کیو ایم پاکستان عبدالباسط 31035 ووٹ لے کر،پی ایس 125 سے ایم کیو ایم کے عادل عسکری 63807 ووٹ لیکر، پی ایس 127 سے ایم کیو ایم کے محمد معاذ 23389 ووٹ لیکر،پی ایس 128سے ایم کیو ایم کے طحہٰ احمد خان 34417 ووٹ لیکر، پی ایس 129سے جماعت اسلامی کے نعیم الرحمٰن 26296ووٹ لیکر،پی ایس 130سے ایم کیو ایم کے محمد جمال خان 38884 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔