کراچی (اسٹاف رپوٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کراچی میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا،شہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بدترین دھاندلی کی، مختلف پولنگ عملے اور ایجنٹس اور ووٹروں کا دھمکایاگیامگر اس تمام صورتحال میں الیکشن کمیشن اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کہیں دکھائی نہیں دیئے۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاسمیٹک انتظامات کیے گئے۔مجلس وحدت مسلمین نے خیمے کے نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا اور مختلف جگہوں پر حمایت یافتہ امیدواروں نے سندھ بھر میں انتخابات میں حصہ لیا۔