• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد ممبران کو سیاسی جماعت میں شمولیت کے بغیر حکومت تشکیل سے روکا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (صباح نیوز) عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔سپریم کورٹ میں مولوی اقبال حیدر نے آئینی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ آزاد ممبران کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آزاد امیدواروں کو 3 دن میں سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا پابند قرار دیا جائے۔اس درخواست میں مولوی اقبال حیدر نے وفاق، الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید