لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو کال کے ذریعے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والے ڈی جی خان پولیس کے جوانوں سے کو شاباش دی۔ آئی جی نے آپریشن کی بہترین کمانڈ پر آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور ڈی پی او احمد محی الدین کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی پولیس ٹیم کے لیئے 5 لاکھ روپے انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ آئی جی پنجاب نے شہید کے ورثاء کے لیے تمام مراعات دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہید کے خاندان کی مکمل کفالت کریں گے، مزید برآں آئی جی نے مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 13 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔