بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی فالج کا شکار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا پر کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ متھن چکرورتی کو کولکتہ کے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے لیکن ان کی صحت سے متعلق فوری طور پر کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی تھی۔
اب کچھ روز بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی اداکار فالج کا شکار ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، متھن چکرورتی مکمل طور پر اپنے ہوش میں ہیں لیکن کھانے پینے کے حوالے سے ڈاکٹرز نے اُنہیں سخت احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس وقت کھانے میں وہ صرف نرم غذا لے رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھارتی اداکار کی صحت کا مزید جائزہ لے رہی ہے جس میں ایک نیورو فزیشن، کارڈیالوجسٹ اور ایک معدے کے ماہر شامل ہیں۔