کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سلاٹر ہاوس کے فضلے سے گیس بنانے کے ایک منصوبے پر کام ہو رہا ہے،یہ بات ایس ایس جی سی کے ایم ڈی نے ایک بریفنگ میں بتائی ،انھوں نے بتایا کہ کراچی میں 6 لاکھ کے قریب جانور روزانہ ذبح ہوتے ہیں ان کا خون ضائع کر دیا جاتا ہے ہم اس پر کام کر رہے کہ اس خون کو استعمال کر کے گیس بنائیں، ہماری کو شش ہے کہ RLNG کی درآمدات کو کم کیا جائے اس مقصد کے لئے پاکستان قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے جانوروں کے گوبر، میونسپل سالڈ ویسٹ، توانائی کی فصلیں، سلاٹر ہاؤس کا فضلہ وغیرہ استعمال کر کے RLNG کی درآمدات کو کم کر سکتا ہے۔