اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کی مالی تجاویز کو مؤثر بنانے اور ٹیکس قوانین کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے فنانس بل میں نئی ترامیم منظور کر لی ہیں جن کے تحت آن لائن پیمنٹ انٹرمیڈریز، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے رپورٹنگ کی سخت ذمہ داریاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔ ترمیم شدہ قانون کے تحت ہر آن لائن پیمنٹ انٹرمیڈری جو غیر ملکی وینڈرز کو ادائیگیاں کرتا ہے، اسے ہر سہ ماہی میں کمشنر ان لینڈ ریونیو کو تفصیلی گوشوارہ جمع کرانا ہوگا جس میں خریداری کرنے والے صارف کا نام، شناختی کارڈ نمبر، وینڈر کا پتہ، انوائس نمبر، تاریخ، کل ٹرانزیکشن رقم، ٹیکس کی کٹوتی کی مقدار، اور دیگر متعلقہ معلومات شامل ہوں گی۔