کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ فیصل نے کہا ہےکہ گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر مال میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے سےسیکڑوں دکانیں محفوظ رہیں البتہ کچھ دکانوں اور عمارت کےحصوں کو نقصان پہنچاجمعرات کو ایک اعلامیے میں کنٹونمنٹ بورڈ فیصل نے مزید کہا کہ اطلاع ملتے ہی فیصل کنٹونمنٹ بورڈ،کے ایم سی اور ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیاخوش قسمتی سےفائر ایگزٹ کے دستیابی اورموثر انخلا کے با عث کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہواسی ای وا فیصل کنٹونمنٹ بورڈحیدر علی سیال خود موقع پر موجود تھے۔