• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کی شناخت، ڈرائیور گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرام باغ پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی کی شناخت کرتے ہوئے اس کے ڈرائیورکو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی شناخت اورکارروائی کا عمل جاری ہے۔آرام باغ پولیس اور سیف سٹی اسٹاف نے مشترکہ کارروائی کے دوران پیپلز اسکوائر کے قریب ایک مشتبہ گاڑی نمبر SP-347 (سوزوکی سوئفٹ) کو روکا۔
ملک بھر سے سے مزید