• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس بل، 2025 جعلی لیبلز اور بغیر ٹریکنگ اشیاء پر سخت کارروائی کی تجاویز

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) مالی سال 2025-26کی مالی تجاویز کو قانونی حیثیت دینے اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005میں اصلاحات کے لیے منظور شدہ فنانس بل کے تحت متعدد اہم ترامیم متعارف کرا دی گئی ہیں جن کا مقصد ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو مؤثر بنانا، جعلی لیبلز اور بارکوڈز کی روک تھام، اور اپیلوں کا طریقہ کار مزید آسان بنانا ہے۔ ترمیم شدہ شق 3 کے تحت ایسے تمام افراد کو شامل کیا گیا ہے جو کسی بھی صورت میں ایکسائز قوانین کے تحت ذمہ دار ٹھہرتے ہیں۔ شق 26 اور 27 میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جو مال قانونی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ سسٹم کے تحت نہ ہو یا جعلی اسٹیکرز، بارکوڈز یا لیبلز کے ساتھ ہو، اسے ضبط کیا جا سکے گا، اور اس مقصد کے لیے وفاقی یا صوبائی حکومت کے اہلکاروں کو بھی اختیارات دیے جا سکیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید