• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے شناختی کارڈوں پر جعلی سمیں فروخت، مقدمہ درج، ایک گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی درخواست پر کراچی میمن اسپتال کے قریب ایک فرنچائز پر چھاپہ مار کر اس کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے ایک موبائل کمپنی کے برانچ مینجر سے تعلقات تھے اور ان دونوں نے مل کر پنجاب اور اندرون سندھ کی1069 خواتین کے شناختی کارڈوں اور جعلی انگوٹھے کے شناختی نشانوں کے ذریعے 895 سمیں جاری کر کے فروخت کر دیں۔ چھاپہ مار کارروائی کے بعد مقدمہ نمبر 63/25 درج کر لیا گیا ہے اور موبائل کمپنی کے برانچ مینجر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید