اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد پی ڈی ایم کے کل پرزوں نے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے نئے ناٹک کا آغاز کر دیا ہے۔
زرداری کے فرزند کی سوچ جمہوری ہوتی تو جاتی امرا کے قذاقوں کے ساتھ مک مکا کی نئی مہم چلانے کی بجائے تحریک انصاف کو میسر عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے اور ووٹ کی کھلی بے حرمتی کی مذمت کرتے۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ، عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسانے اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے حوالے سے زرداری کے فرزند کی جماعت سیاہ تاریخ کی حامل ہے۔