• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کی سب سے اچھی بات عوام نے لاڈلوں کو مسترد کر دیا، پرویز الٰہی

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نےکہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف نے ہاتھ کر دیا، لندن سے بلایا اور ذلیل کروا دیا،الیکشن میں دھاندلیوں کی نئی مثالیں قائم کی گئیں، اس الیکشن کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ عوام نے لاڈلوں کو بری طرح مسترد کر دیا، ضلع کچہری میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہونے پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ نوازشریف کا رہا سہا بھرم بھی خاک میں مل گیااور اب یہ عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید