کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن میں میں ملازمین ترقیوں کے حق سے ایک بار پھر محروم،بدھ کو ڈپاٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس تیسری بار ملتوی کر دیا گیا جس سے عرصے سے ڈی پی سی کے منتظر افسران اور اسٹاف میں مایوسی مزید بڑھ گئی واٹر بورڈ کی جانب سے اس کی کوئی خاص وجہ سامنے نہ آسکی واضح رہے واٹر بورڈ کے مختلف شعبوں سے سیکڑوں ملازمین ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے آسامیاں خالی ہیں بدھ کو اس سلسلے میں ہونے والے اجلاس کی صدارت خو دسی ای او کرنا تھا لیکن صبح ڈی پی سی ملتوی ہونے کا خط نکال دیا گیا کمیٹی کا اجلاس گزشتہ سال سے منعقد کرنے کی تاریخیں دی جا رہی ہیں بعض افسران اور یونین رہنماوں کا کہنا تھا کہ ادارے کے افسران کی ترقی کا عمل پرائیویٹ افسران کی بھرتی کی وجہ سے روکا جا رہا ہے حالا نکہ بورڈ اجلاس سے اس کی منظوری لی جاچکی ہے دریں اثنا واٹر بورڈ کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ اتھارٹی کی ہدایت پر اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔