• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا مسیحی (غیرمسلم) لوگوں کا جسم ناپا ک ہوتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ کسی بھی انسان کا جسم خواہ وہ مشرک ہو، یہودی یا نصرانی وغیرہ ہو، اگر اس کے جسم پر کوئی ظاہری نجاست نہیں ہے تو اس کا جسم پاک ہے، لہٰذا فی نفسہ مسیحی لوگوں کا جسم بھی پاک ہے۔ 

نیز قرآنِ مجید میں جو مشرکین کو نجس فرما گیا ہے، وہ اعتقادی اعتبار سے کہا گیا ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk