پشاور، پاراچنارا،سلام آباد/لاہور،چکوٹھی ، نیلم مظفر آباد(ایجنسیاں ) ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور اور تیز ہوائیں،پہاڑوں پر برفباری، وادی نیلم میں شدید برفباری ہوئی جس سے رابطہ سڑکوں پرپھسلن سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ،بالائی علاقوں سوات ، اپر اور لوئر دیر، ضلع کرم میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیاخیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی جہاں بارش کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں5افرادجاں بحق اور10زخمی ہوگئے آزاد کشمیر میں ایک شخص ہلاک ہواکےپی میں متعدد مکانات تبا ہ ہو گئے تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اےنے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پشاور میں بارش کے باعث 4گھروں کو جزوی جبکہ2گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھلولنے کے لیے اقدامات تیزکر دیے گئے ہیں۔ ادھر راولپنڈی، اٹک،جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری میں تیز ہوائیں اور بارش کے باعث ریسکیو کو ہائی الرٹ رکھا گیا ۔ دوسری جانب آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اوربرفباری جاری رہی، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارش اوربالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ، تفریحی مقام شوگران میں 2 انچ اورناران میں 4 انچ تک برف پڑچکی ہے۔ علاوہ ازیں بارش برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے بعد چمن، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی اور شیلا باغ سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور قصور، پتوکی، مریدکے، شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوئی،آزادکشمیر کے بالائی علاقوں برفباری اور بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا سیاحتی مقامات پیر چناسی، گنگا چوٹی، تولی پیر کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں بارش برفباری اگلے دو روز تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ڈپٹی کمشنر وچیئرمین ڈی ڈی ایم اے راجہ عارف محمودنے شدید برفباری/بارش میں شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری بالخصوص رات کے سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایات دی ہیں۔ اپر نیلم، گریس،شونٹھر، کیل،شاردہ،سرگن اور لوات بالا میں تقریبا اڑھائی فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔