• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کی سائنسدان ’ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کی کمیٹی کی رکن منتخب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی، کی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹرثمر یوسف ”دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز ینگ ایفی لیشن نیٹ ورک اگزیکٹو کمیٹی“کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے پروفیسرثمر یوسف کو اُن کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز ینگ ایفی لیشن نیٹ ورک اگزیکٹو کمیٹی نے پروفیسر ثمر یوسف کو اسٹرکچرل کیمسٹری میں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں رکن منتخب کیا ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر ثمر یوسف کے حصے میں250ریسرچ پیپر شامل ہیں جبکہ گوگل اسکالر پر3900سائٹیشن کی حامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید