• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کھلے عام غیر معیاری خشک دودھ کی فروخت، خطرناک امراض پھیلنے لگے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں غیر معیاری خشک دودھ کی سرعام فروخت جاری،خطرناک امراض پھیلنے لگے،حکام بے خبر تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سرعام غیر معیاری خشک دودھ فروخت کیا جارہا ہے جسکا استعمال انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہےاور اسکے استعمال سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ذمہ دار ذرائع کے مطابق شہر کی تھوک مارکیٹوں میں سرعام غیر معیاری خشک دودھ فروخت کیا جارہا ہے اور یہ دودھ ڈبو پیکٹوں کے بجائے بوریوں میں فروخت ہورہا ہے ذرائع نے بتایا کہ شہر کی اکثر ملک شاپس میں غیر معیاری خشک دودھ کی ہی دہی بنا کر فروخت کی جارہی ہے جبکہ اکثر شاپس میں خشک دودھ کو پانی میں ملا کر فروخت کیا جارہا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے عوامی و سماجی حلقوں نے فوڈ کنٹرول اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ شہر میں غیرمعیاری خشک دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں ۔
کوئٹہ سے مزید