• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کسانوں اور حکومت میں معاہدہ طے نہ پاسکا، دہلی چلو مارچ پھر شروع

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی حکومت اور کسان یونین کے درمیان معاہدہ نہ ہوسکا، کسانوں نے آج سے دہلی چلو مارچ پھر شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، چندی گڑھ میں جاری مرکزی وزرا اور کسان رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ کو روکنے کے لئے مودی سرکار اور ہریانہ پولیس کا سکھ کسانوں پر تشدد جاری ہے، دہلی چلو مارچ کے مظاہرین پولیس کے بے ہیمانہ تشدد کے باوجود اپنے حق پر ڈٹےہوئے ہیں،جبکہ کسانوں کے مطالبات سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ پولیس نے کسانوں کو دہلی کی طرف مارچ سے روکنے کے لئے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں، مظاہرین کے خلاف جھڑپوں میں مزید 3 کسان بینائی سے محروم ہوگئے۔کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید