• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا، انکوائری کمیشن نے رپورٹ مکمل کرلی، آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پیش ہوگی

کراچی (نیوز ڈیسک) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے بیانات ریکارڈ کر کے اپنی رپورٹ مکمل کرلی جو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں درج کیا گیا ہے کہ فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے شرکا سے ڈی جی سی آئی ایس آئی نے اس وقت کے وزیر اعظم کی منظوری سے مذاکرات کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم ہاؤس کے میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی۔

اہم خبریں سے مزید