نیویارک( نیوز ڈیسک)ہیوسٹن اوپن انڈر-19 اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے جیت لی۔حذیفہ ابراہیم نے فائنل میں امریکہ کے کرسچین کاپیلا کو 0-3سے شکست دی۔ حذیفہ کی کامیابی کا اسکور 10-12، 8-11اور 4-11رہا۔ حذیفہ ابراہیم نے سیمی فائنل میں بھی امریکی کھلاڑی کو 1-3 سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ حذیفہ ابراہیم کے کیریئر کا یہ 35واں انٹرنیشنل ٹائٹل ہے۔