• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کا سب سے بڑی بحریہ تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان

سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی بحریہ تیار کر نے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بڑے جنگی جہازوں کے بیڑے کو دوگنا کرنا اور دفاعی اخراجات میں 7 بلین ڈالر کا اضافہ کرنا شامل ہے۔منصوبے کے تحت، آسٹریلیا کو 26بڑے جنگی بحری جہازوں کی بحریہ ملے گی جن کی تعداد اس وقت11کے لگ بھگ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسڑیلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے پریس کانفرنس میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی بحریہ تیار کر نے کے منصوبے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے 26 سطحی جنگی جہازوں پر مشتمل یہ سب سے بڑا بحری بیڑا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد ہمارے پاس ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک ہتھیاروں کی تیز رفتار دوڑ کے پیش نظر دفاعی اخراجات میں 7 بلین ڈالر کا اضافہ کرنے کے لیے ایک دہائی طویل المدت منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت آسٹریلیا کو چھ ہنٹر کلاس فریگیٹس، 11 عام مقصد کے فریگیٹس، 3 ایئر وارفیئر ڈسٹرائر اور 6جدید ترین سرفس جنگی بحری جہاز ملیں گے جنہیں عملے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔کم از کم کچھ بحری بیڑے کو ٹام ہاک میزائلوں سے لیس کیا جائے گا جو دشمن کے علاقے کے اندر گہرائی تک اہداف پر طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس منصوبے کے تحت آسٹریلیا اپنے دفاعی اخراجات کو مجموعی گھریلو پیداوار کے 2.4 فیصد تک بڑھا دے گا، جو اس کے نیٹو اتحادیوں کے مقرر کردہ دو فیصد ہدف سے زیادہ ہے۔ کچھ بحری جہاز ایڈیلیڈ میں بنائے جائیں گے، جس سے 3,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونا یقینی ہو گا ۔

یورپ سے سے مزید