لاہور(پ ر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار ہوا۔جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں پنجابی زبان کے شاعر بشیر احمد نجمی اور گلوکار استاد سجاد بری شامل تھے۔