• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے ٹیم کو چیمپئن بنواکر قومی ٹیم میں جگہ بناؤں، محمد ذیشان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر محمد ذیشان نے کہا ہے کہ پہلی کوشش ہے ٹیم کو چیمپئن بنواؤں اور قومی ٹیم میں جگہ بناؤں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈر 19 کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں موقع ملا۔ 

انہوں کہا کہ ملتان میں کھیلنے کا تجربہ ہے یہاں کی پچ فاسٹ بولر کو مدد دیتی ہے۔

محمد ذیشان نے کہا کہ فیصل آباد کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے میرا تعلق ہے، بڑا بھائی بھی ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کھیلا ہے لیکن زیادہ آگے نہ بڑھ سکا۔

انکا کہنا تھا کہ جب میں نے کرکٹ شروع کی تو بھائی نے بھرپور سپورٹ کیا، بھائی کا خواب پاکستان سے کھیلنا تھا جو اب کوشش کروں گا میں پورا کروں۔

انہوں نے کہا کہ میرا قد چھ فٹ 8 انچ ہے، گھر میں سب کے قد ساڑے چھ فٹ سے اوپر ہیں۔ اپنی بولنگ کی رفتار بڑھانے اور لائن و لنتھ برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ دراز قد کے ساتھ رفتار ہوگی تو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے، فٹنس کا خاص خیال رکھتا ہوں۔ 

ایک سوال کے جواب میں ذیشان نے کہا کہ جوتے کا نمبر 15 ہے جو بڑی مشکل سے ملتا ہے، اسپورٹس کا کوالٹی شوز بیرون ملک سے منگوانا پڑتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید