پشاور (لیڈی رپورٹر)لائیو سٹاک فارمرزویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے گورنر خیبرپختونخوا، وزیر اعلیٰ، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، اورڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ لائیو سٹاک سیکٹر کو تباہی سے بچانے کیلئے نوٹس لیکر تحقیقات کی جائے جبکہ پولٹری پراجیکٹ و ڈیری پراجیکٹ ٹینڈرز پر سے فوری پابندی ہٹا نے سمیت فنڈز بحال کئے جائیں بصورت دیگر عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے پشاور پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے عہدیدار حاجی فواد نے متاثرہ فارمرز کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا نگران صوبائی حکومت کی فارمرز مخالف و تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے فارمرز عدم تحفظ کا شکار ہیں، ڈیری اور پولٹری سیکٹر کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،ڈیری فارمرز نے کروڑوں روپے انویسٹ کئے اور محکمہ لائیو اسٹاک کے ساتھ معاہدہ بھی کیا۔