پشاور ( وقائع نگار) مسجد مہابت خان روڈپر پویس چوکی چوک یادگار کے قریب گندے نالہ کا کھلامین ہول موت کاکنواں بن چکا ہے جہاں سے گزرنے والی گاڑیاں اور راہگیرگرنے سے زخمی ہو چکے ہیں اس سلسلے میں انجمن تاجران کچہری بازار چوک یادگار کے سینئر نائب صدر جہانزیب مہمند اور دیگر عہدیداروں نے میئر پشاور زبیر علی کو دی گئی درخواست میں استدعاکی کہ مسجد مہابت خان روڈ پر واقع مین روڈ پر میونسپل جامع مسجد کے گندے نالہ کا جنگلہ چوکیدار کی موجودگی میں منشیات کے عادی افراد رات کی تاریکی میں چوری کرکے لے گئے ہیں۔