• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ کا پی او سی دینے کےلئے نادرا کو 6 ماہ میں کارروائی کا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے افغان باشندے اور اس کے خاندان کو پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی ) دینے کےلئے نادرا کو 6ماہ میں قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیاہے اور اس دوران متعلقہ حکام کو درخواست گزار کی ملک بدری سے روک دیا ہے۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے پاکستانی خاتون مریم بی بی اور اسکے افغان شوہر اسماعیل اور بچوں کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکلاءحمزہ درانی اور امین اللہ کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی خاتون نے افغانستان کے شہری اسماعیل سے شادی کی ہے اورانکے بچے بھی ہیں۔ درخواست گزار خاتون کے شوہر نے نادرا سے پی او سی کیلئے ایپلائی کی لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جس پرہائیکورٹ سے رجوع کیاگیا۔عدالت نے احکامات دئیے کہ درخواست گزارخاتون کے شوہر کی پی او سی سے متعلق درخواست 6ماہ میں فیصلہ کیا جائے اور اس دوران درخواست گزار خاتون کے شوہر کو ملک بدر نہ کیا جائے۔
پشاور سے مزید