کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک کے رہائشی فیض محمد موٹرسائیکل پر کوئٹہ سے کچلاک جارہے تھے۔بلیلی چیک پوسٹ کے قریب تین مسلح موٹرسائیکل سواروں نے انہیں روکا اور اسلحہ کے زور پر ان سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ائیرپورٹ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔