• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس موٹر، پرزہ جات کی تیاری پر 3 ارب کی سرمایہ کاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو علی اصغر جمالی نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر گاڑیوں کے پرزہ جات کی تیاریکے لیے کمپنی مزید 3ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ، اس سرمایہ کاری سے2025 تک مقامی سطح پر پرزہ جاتاور کمپونینٹس کی تیاری کی جائیگی،کمپنی اجلاس میں انھوں نے بتایا کہ تمام چیلنجز کے باوجود پرامید ہوں کہ نئی حکومت کے قیام سے مجموعی کاروباری ماحول استحکام کی جانب بڑھے گا۔ پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ اور مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری کے پختہ عزم کے تحت کمپنی نے دسمبر میں کرولا کراس متعارف کرائی، جو پاکستان میں تیار کی جانے والی پہلی ہائی برڈ الیکٹرک وہیکل ہے جسے سب سے زیادہ مقامی پرزہ جات کی حامل ایچ ای وی کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید