کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5پیسے تک کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں 28 پیسے تک کی کمی، یورو کی قیمت 56 پیسے تک بڑھ گئی،پاؤنڈ کی قیمت میں بھی 50 پیسے تک کااضافہ، رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 279.40روپے سے بڑھ کر 279.45 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 279.60روپے پر برقرار رہی، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 21پیسے کی کمی سے 279.80روپے سے کم ہو کر 279.59روپے اور قیمت فروخت 28پیسے کی کمی سے 282.44روپے سے کم ہو کر 282.16 روپے ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 48 پیسے کے اضافے سے 301.12روپے سے بڑھ کر 301.60روپے اور قیمت فروخت 56پیسے کے اضافے سے 304.02روپے سے بڑھ کر 304.58 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 351.65روپے سے بڑھ کر 352.15روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے 354.87 روپے سے بڑھ کر 355.27روپے پر آگئی۔