• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ، ایک سال میں چوتھا چیئرمین تبدیل

کراچی( سید محمد عسکری) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک سال کے دوران چوتھا چیرمین تبدیل کردیا گیا ہے بدھ کو اختر حسین بگٹی کو چیرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے سے ھٹا کر گریڈ 20 کے عبدالعلیم لاشاری کو چیرمین تعینات کیا گیا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سکریٹری کو عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ سندھ میں درسی کتب کی اشاعت نہ ہونے کے باعث تعلیمی سال کو یکم اپریل سے بدل کر یکم اگست کردیا گیا جب کہ من پسند پبلیشروں سے کتابیں شائع کرانے کے چکر میں کتابوں کی چھپائی کا ٹھیکہ تین بار منسوخ کیا جاچکا ہے اور جماعت اول تا دہم تین کروڑ درسی کتابیں ہیں جو شائع ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔
اہم خبریں سے مزید