• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنہوں نے آرٹی ایس ڈاؤن کیا ان کا کوئی احتساب نہیں ہوا، عرفان صدیقی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹرعرفان صدیقی نےکہا کہ جنہوں نے آرٹی ایس ڈاؤن کیا تھا ان کا کوئی احتساب نہیں ہوا، سینئر رہنما تحریک انصاف، سینیٹرولید اقبال نے کہا کہ2024ء کا الیکشن ایسا ہے اس میں بین الاقوامی برادری نے رد عمل دیا ہے۔ اس میں بین الاقوامی سطح پر جرائداور اخبارات نے جو رد عمل دیا ہے اس پر سینیٹ میں تفصیل سے گفتگو کرچکا ہوں۔یہ ایک انٹرنیشنل معاملہ بن چکا ہے اورتاریخ میں پہلے بار بنا ہے،ہمیں ہوش کے ناخن لینا چاہئے خود احتساب کرلیں،سینئر رہنما پیپلز پارٹی، سینیٹرتاج حیدر نے کہا کہ ہم سب مل کر وہ راستے نکالیں گے کہ اپنے وسائل سے اپنی معیشت کو کھڑا کرسکیں۔سینئر رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹرعرفان صدیقی نےکہا کہ بہت دکھ ہورہا ہے سیاست اپنی جگہ اور سیاست کی ترجیحات اپنی جگہ ہیں۔دھاندلی کا شور اپنی جگہ ہم جیت گئے وہ ہار گئے یہ ہمارے ہرالیکشن میں چلتا رہا ہے۔مجھے اس سے غرض نہیں کہ آئی ایم ایف مداخلت کرے گی یا نہیں ۔مجھے اس چیز کا دکھ اور غم ہے کہ ہمارے پاکستانی لیڈر نے جس پر اب بھی پاکستان کی بڑی تعداد نے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔اس شخص کو اتنا نہیں پتہ کہ پاکستان کو کس چیز کی ضرورت ہے ۔
اہم خبریں سے مزید