راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گیس سلنڈر کے دھماکہ سے 62سالہ شخص جھلس گیا۔تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر عرفان ریاض نے بتایاکہ جمعرات کی رات مقامی کیفے کے مالک سرداربشیر کے گھرمیں سلنڈر سے گیس لیکیج کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے سردار بشیرکے دونوں ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جب کہ ریسکیو 1122کے بھی طلب کرلیاگیا۔ زخمی کوپمز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔