• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتفاق کرتا ہوں آئندہ حکومت 16 ماہ کی حکومت سے بڑا چیلنج ہے، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ن لیگ، خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اتفاق کرتا ہوں کہ آئندہ حکومت 16 ماہ کی حکومت سے بڑا چیلنج ہے.

سینئر صحافی وتجزیہ کار ،عمر چیمہ نے کہا کہ میری کچھ اطلاعات ہیں کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جب پہلے والا بیان دیاتو ان کا فون لے لیاگیا۔ 

کچھ چیزیں جب ان کے فون سے ملیں تو ان کے لئے انکار بھی مشکل تھاکہ وہ مکر سکیں کہ میرا فلاں کے ساتھ رابطہ کیوں تھا،نمائندہ جیو نیوز، شبیر ڈار نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہاکہ آئی ایم ایف کو انہوں نے خط لکھ دیا ہے ۔

آج ہی خط آئی ایم ایف حکام کو ارسال ہوجائے گا۔انہوں نے خط لکھنے کی دو تین وجوہات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو غیر یقینی صورتحال ہے اس میں اگر کوئی ہمیں قرضہ دے گا تو واپس کون کرے گا۔

 سینئررہنما ن لیگ، خواجہ آصف نے کہا کہ اتفاق کرتا ہوں کہ آئندہ حکومت 16ماہ کی حکومت سے بڑا چیلنج ہے ۔ اتحادی بھی اس طرح پارٹنر نہیں بننا چاہتے جس طرح 16 ماہ کی حکومت میں تھے۔وہ سیاسی بوجھ نہیں اٹھانا چاہتے ۔ہم نے اس وقت بھی رسک لیا جس کی وجہ سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا اب پھر رسک لے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید